بے روزگار افراد کیلئے گورنر سندھ روزگار اسکیم شروع کرنے کا اعلان

 بے روزگار افراد کیلئے گورنر سندھ روزگار اسکیم شروع کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے بے رزگار نوجوانوں کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بڑ ا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ نے کراچی کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے گورنر سندھ روزگار اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شہر کے بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوان اپنے پروپوزل اور آئیڈیاز لائیں، ہم ان سے بھرپور تعاون کرینگے ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے معروف ادیب انور مقصود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انور مقصود نے نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے گورنر سندھ کے منصوبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں روز گار نہیں مل رہا اور پڑھے لکھے نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں، گورنر سندھ قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ معروف ادیب نے کہا کہ سب نے مل کر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کام کرنا ہے اور اس کام کے لیے میں ہر طریقے سے گورنر سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر دوسروں کے لیے کام کریں اور صوبے کو خوش حال بنا دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں