پیپلز پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح ، دوماہ کیلئے سفر مفت کرنے کا اعلان

پیپلز  پنک  بس  سروس  کے  دو  نئے  روٹس  کا  افتتاح  ، دوماہ  کیلئے  سفر  مفت  کرنے  کا  اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پیپلز پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل میمن ، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، سلمان مراد اور دیگر بھی موجود تھے ۔فریال تالپور نے پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر شرجیل انعام میمن اور سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آسان سفر کی سہولیات صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے محفوظ اور آرام دہ سفر خواتین کیلئے سندھ حکومت کا تحفہ ہے ، خواتین کے لیے سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو با اختیار بنانے سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔تقریب میں فریال تالپور نے پنک بس سروس کی 4 خواتین ڈرائیورز کو لائسنس دیئے ۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس کے نمبر R-3 اور R-9 ہیں، پنک بس سروس روٹ R-3 پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ R-9 گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے ، دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر 10 نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔شرجیل میمن نے دوماہ کے لیے خواتین کے لیے پنک بس سروس میں سفرمفت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوماہ میں خواتین کوکرایہ نہیں دینا پڑے گا، پنک بس میں صرف خواتین ہی سفر کرسکتی ہیں، خواتین کو ڈرائیونگ کا موقع بھی دیا جائے گا۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت کوعوامی مسائل کا احساس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں