میرپور خاص :موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ گرفتار

میرپور خاص :موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ گرفتار

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میر پور خاص پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے ایک درجن سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ڈگری میر آفتاب ٹالپر کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد انسپکٹر آفتاب رند ، ایس ایچ او جھڈو انسپکٹر شاہنواز خاصخیلی اور ایس ایچ او نوکوٹ انسپکٹر اسلم جمالی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ کو اس کو کارندوں سمیت گرفتار کر لیا ۔ ابتدائی طور پر میرپورخاص پولیس نے 14 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان چوری اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں ۔ ملزمان مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گروہ کے کارندے ڈگری، جھڈو اور ٹنڈوجان محمد سے موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث تھے ۔ پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں