کندھکوٹ :دو گروہوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

 کندھکوٹ :دو گروہوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

کندھکوٹ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) کندھکوٹ میں چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کے گروہوں میں جاری خونی تنازعہ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں تھانہ درانی مہر کی حدود میں چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کے گروہوں میں جاری دیرینہ خونی تنازعہ کے باعث فائرنگ کے تبادلہ میں عنایت جاگیرانی چل بسا۔مقتول کی لاش جائے وقوعہ پر پڑی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ عنایت جاگیرانی ڈکیت تھا اور بدنام زمانہ ڈاکو جنید جاگیرانی کا چچازاد بھائی بھی تھا جو کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پڈعیدن میں مختلف واقعات میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھاروشاہ کے نواحی گاؤں چیہو میں میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور ڈنڈوں اور اینٹوں کے استعمال کے دوران پانچ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ 70 سالہ رجب ڈنڈا لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکاتھا۔ ادھر نواحی گاؤں چاناری کے رہائشی نوجوان وقار موروجو نے حالات سے تنگ آکر مبینہ طورپر کمرے میں بند ہو کر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، جب کہ نواحی گاؤں جمعو لاشاری میں خسرہ کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا اور تین سالہ بچی گلشیرا دم توڑ گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں