گٹکے کی فیکٹریوں پرچھاپے ، چھالیہ، پتی و دیگر مٹیریل برآمد

گٹکے کی فیکٹریوں پرچھاپے ، چھالیہ، پتی و دیگر مٹیریل برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سائٹ بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق مضر صحت گٹکا ماوا کا کارخانہ اولڈ لیبر اسکوائر میں واقع فلیٹ میں قائم کیا گیا تھا۔

گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث عرفان نامی گٹکا ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارخانے سے 910 کلو چھالیہ، 40 کلو تیار ماوا۔ 156 پیکٹ پتی، 05 پیکٹ پاؤڈر، 7 بوتل کیمیکل و دیگر مٹیریل بھی برآمد ہوا۔کارروائی ایس ڈی پی او سائٹ جہان خان نیازی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔علاوہ ازیں پاک کالونی پولیس نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیکٹری مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری سے پیکنگ میشن، مکسچر مشین ، تیار گٹکا ، بھاری تعداد میں چھالیہ ، پتی اور خام مٹیریل برآمد ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں