ملیر کی سڑکیں 600مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملیر کی سڑکیں 600مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملیر کے سیکڑوں مقامات کی سڑکیں اور فلائی اوورز مرمت کے منتظر، اہم صنعتی زونز کو ملانے والے مرغی خانہ پل و دیگرمقامات پر گہرے گڑھوں کی وجہ سے صنعتی زون میں روزانہ 4 سے 5 لاکھ ملازمین سمیت شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا۔۔۔

ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنیوالے صنعتی زونز کے سامان کی ترسیل بھی تا خیر کا شکار، صنعتکاروں کو کروڑوں کا نقصان انتظامیہ نے آنکھیں موندھ لیں ۔لانڈھی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے حکام سے فوری اقدامات کرنے مطالبہ کر دیا ۔ کراچی ملیر کی سڑکیں تقریباً 600 مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے جن میں سب سے زیادہ ابتر صورتحال مرغی خانہ/ملیر پل،جو بڑے صنعتی زونز کو ملانے والی ایک اہم سڑک، گزشتہ تین ماہ سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے لیکر لانڈھی انڈسٹریل ایریا، بن قاسم انڈسٹریل ایریا، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور پورٹ قاسم سے جہاں روزانہ آنے والے 4 سے 5 لاکھ ملازمین اذیت جھیل رہے ہیں ۔ ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ ڈکیتیوں کی وارداتیں ملازمین و شہریوں کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری شاہ زمان نے حکومت سندھ ،کے ایم سی سمیت ضلعی انتظامیہ و ٹاونز انتظامیہ سے ان سڑکوں اور پلوں کی فوری مرمت اورتعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں