گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 25 سالہ مزمل ولد عبدالعزیزکے نام سے ہوئی۔

سچل کے علاقے صفورا غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب کام کے دوران چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت 20 سالہ سہیل احمدکے نام سے ہوئی،لاش کارروائی کے بعد ورثائکے حوالے کردی گئی۔ادھرفیروزآباد کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی بلاک اے میں کچراکنڈی سے لا ش ملی،فو ری طور پر لاش کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں