جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر کے ڈائریکٹرعہدے سے سبکدوش

جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر کے ڈائریکٹرعہدے سے سبکدوش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن( یونیسکو) نے جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئر کے ڈائریکٹر چیئرہولڈر ڈاکٹر اقبال چودھری کو عہدے سے سبکدوش کردیا، اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو باقاعدہ خط/ای میل بھی موصول ہوگئی ہے ۔

 یہ چیئر جامعہ کراچی کے ادارے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز(آئی سی سی بی ایس) میں 2027 تک قائم کی گئی ہے اور  اقبال چودھری ہی اس کے چیئرہولڈر تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں