جامعہ کراچی: ملتوی امتحانات کی تاریخوں کا شیڈول

جامعہ کراچی: ملتوی امتحانات کی تاریخوں کا شیڈول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری کردیاگیاہے ۔

بی کام اور بی اے ریگولروپرائیوٹ سال اول اور بی ایس سی (پاس)کے 23 اپریل2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 13 مئی 2024 ء کو منعقد ہوں گے ۔شیڈول کے مطابق بی کام ریگولروپرائیوٹ کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب13 مئی کو ہوں گے جبکہ بی کام کے 13 مئی کو ہونے والے امتحانات اب 15 مئی کو ہوں گے ، بی اے ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی کے امتحانات اب 13 مئی  جبکہ بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات 03 جون 2024 ء کو منعقد ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں