جعلی لائسنس رکھنے والے تین میڈیکل اسٹورز سر بمہر

جعلی لائسنس رکھنے والے تین میڈیکل اسٹورز سر بمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے دواوں کی معیاد ،ذخیرہ اندوزی اور لائسنس چیک کر نے کی مہم کا آغاز کیا ہے ۔

 اس دوران کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں بغیر اجازت اور جعلی لائسنس رکھنے والے 3 میڈیکل اسٹورز سر بمہر کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کمشنرکراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع جنوبی میں  دواؤں کی معیاد، ذخیرہ اندوزی اور میڈیکل اسٹورز کے لائسنس چیک کر نے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں