سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور پنشنرز کے درمیان مذاکرات ناکام

سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور پنشنرز کے درمیان مذاکرات ناکام

کراچی (این این آئی)سول ایوی ایشن کی انتظامیہ اور پنشنرز کے درمیان پنشن اضافے پر مذاکرات ناکام ہو گئے ۔

 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اضافے کے معاملے پر جمعرات کو ڈائریکٹر ایچ آر عابد شیخ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا، سی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں جاری 2 گھنٹے طویل اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس سی اے اے شعبہ فنانس، ایچ آر اور تین رکنی پنشنرز وفد کے درمیان ہوا، جس میں 4 سال سے پنشن اضافے کے فارمولے پر سی اے اے انتظامیہ اور پنشنرز میں ڈیڈلاک برقرار رہا، اور مذاکرات ناکام ہوئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ کی کمیٹی نے 17 فی صد سے زیادہ پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا کہہ دیا، تاہم ریٹائرڈ ملازمین کمیٹی نے 35 فی صد اضافے سے کم ماننے سے انکار کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں