صوبا ئی وزیر کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

صوبا ئی وزیر کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی (این این آئی)صوبا ئی وزیر محکمہ سماجی بہبود طارق علی تالپور نے محکمہ سماجی بہبود کے سیکریٹری ساجد جمال ابڑو کے ہمراہ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

ڈی جی محکمہ سماجی بہبود نثار احمد شیخ نے صوبہ سندھ بھر میں بچوں کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے لیے حکومت کی غیر متزلزل لگن کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر صوبا ئی وزیر کو سندھ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2021 کے مطابق سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سندھ کے 30 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے ہیں جس کی قیادت چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں