خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم آ باد میرپور خاص کی رہائشی خاتون (ش) نے شکایت درج کرائی کہ ملزم عامر جو کہ کم عمری سے ان کے گھر پر ملازم تھا۔۔

 جس کو انہوں نے بچوں کی طرح پالا اور شادی بھی کروائی، تاہم چند سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد ملزم عامر نے میرے گھر میں خفیہ کیمرے لگا کر میری نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی اور مجھے بلیک میل کر کے پیسوں کا تقاضا کرنے لگا۔ پولیس کو ایسی شکایت موصول ہونے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر حق نواز جونیجو اور ایس ایچ او ویمن سب انسپکٹر مومل لغاری نے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں