بن قاسم ٹاؤن میں گھروں کی سیل ڈیڈ کیلئے عوام کو مشکلات کاسامنا

بن قاسم ٹاؤن میں گھروں کی سیل ڈیڈ کیلئے عوام کو مشکلات کاسامنا

کراچی (پورٹ:آغا طارق ) ملیر کی سب ڈویژن بن قاسم ٹاؤن کے لیے مقرر کردہ سب رجسٹرار نے گھروں کی سیل ڈیڈ اور جنرل پاور پرمبینہ طورپر لین دین کے ریٹ بڑھادیئے جس کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ آبادی کو اس ظلم سے بچایا جائے اورکسی اچھے سب رجسٹرار کو تعینات کیا جائے ۔شہریوں کاالزام ہے کہ سب رجسٹرار نے وصولی کے لیے پرائیویٹ بیٹر رکھ لئے ، نئے افسر کو کچھ عرصہ پہلے ہی سب رجسٹرار آفس میں تعینات کیا گیا ہے لیکن انہوں نے تعیناتی کے فوری بعد تمام علاقوں کی رجسٹری کا کام بند کر دیا ہے اور ہر کاغذ پر اعتراض لگا کر واپس کیاجارہاہے ، اس کام میں ایک پرائیویٹ فرنٹ مین کانام بھی لیا جارہا ہے ۔متاثرین نے الزام لگایاکہ گلشن حدید فیز ٹو اور اس کے اطراف کے علاقوں کی سیل ڈیڈ کی مد میں 5 سے 10 لاکھ طلب کیے جاتے ہیں جبکہ پانچ ورکنگ ڈیز میں سے ایک دو دن کام بھی بند ہوتا ہے اور روز سائلین دھوپ میں بیٹھ کر سب رجسٹراراور اسٹاف کا انتظار کرنے پرمجبور ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں