گلشن حدید میں الخدمت اسپتال کے کیشیئر کو لوٹ لیا گیا

گلشن حدید میں الخدمت اسپتال کے کیشیئر کو لوٹ لیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹائون کے قریب گلشن حدید میں الخدمت اسپتال کی گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کا کیشیئر ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر اسپتال سے بینک رقم جمع کرانے جارہا تھا۔۔

 کہ اسی دوران وائٹ کارمیں سوار ملزمان نے پک اپ کو روکااور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی فوٹیج میں کار سوار ملزمان کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے واردات میں 5 ملزمان ملوث ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں