سرجانی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائیاں،3 مغوی بازیاب

سرجانی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائیاں،3 مغوی بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی سرجانی ٹاؤن میں مختلف کارروائیاں، تین مغوی بازیاب جبکہ دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سرجانی میں تین مختلف اغواء کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے ، 11 مئی 2024 کو 15 سالہ حرا دختر محمد عارف کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی۔11 مئی 2024 کو ہی 17 سالہ دعا ناز دختر سلیم کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ 13 مئی کو 5 ماہ کے محمد انس ولد غلام حسین کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی۔ خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران تینوں مغویوں کو بازیاب کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کیاگیا۔ ملزمان کی شناخت محمد علی اور شہباز کے نام سے ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں