آبادکے وفد کی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات

آبادکے وفد کی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات

کراچی(این این آئی)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے ایک وفد نے چیئرمین آصف سم سم کی قیادت میں نئے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی سے اہم ملاقات کی ۔۔

وفد میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین ابراہیم ایس حبیب،وائس چیئرمین ذیشان صدیقی ،چیئرمین سدرن ریجن مصطفی شیخانی اور آباد کے سابق چیئرمین محمدحسن بخشی شامل تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین آباد نے تعمیراتی شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے  آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں