الخدمت اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مابین معاہدہ

الخدمت اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مابین معاہدہ

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی )اور الخدمت کراچی کے درمیان کارپوریشن ملازمین کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر نے کی تقریب الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں الخدمت کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے میڈیکل سروسز ڈائریکٹر عامر حلیم نے دستخط کیے ۔معاہدے کے مطابق الخدمت کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کو اپنے اسپتالوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کریگی ۔اس موقع پر چیف فنا نشل آفیسر الخدمت ابوالاعلیٰ صدیقی، الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال، کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے ایڈمن میڈیکل سروسز کے سربراہ طاہر حمید، جنرل سیکریٹری جمیل سوداگر اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے قبل کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ٹیم نے الخدمت اسپتال ناظم آباد اور ڈائیگنوسٹک سینٹر کا بھی دورہ کیا جنہیں وہاں الخدمت کی جانب سے صحت کی وسیع خدمات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں کئی دہائیوں سے کام کررہی ہے اور اس کے تمام ہیلتھ یونٹس میں معیاری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔عامر حلیم نے کہا کہ انہیں خوشی کے الخدمت جیسے ہیلتھ یونٹ کے ساتھ معاہدہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں