غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کراچی (این این آئی) محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔۔

گزشتہ چار روز میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران 75 لاکھ 32 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا ہے ۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 10 ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 359 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، 912 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے ، مہم کے دوران 40 لاکھ 64 ہزار موٹر وہیکل ٹیکس، 29 لاکھ 3 ہزار ودہولڈنگ ٹیکس اور 5 لاکھ 64 ہزار پینلٹی ٹیکس وصول کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں