سانحہ طاہر پلازہ کیس میں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

سانحہ طاہر پلازہ کیس میں گواہوں  کو پیش کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے سعید بھرم کیخلاف سانحہ طاہر پلازہ کے مقدمے میں متعلقہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کے سعید بھرم کیخلاف سانحہ طاہر پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی حکام گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جیل حکام کی جانب سے سعید بھرم کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں