قونصل جنرل انڈونیشیا کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

قونصل جنرل انڈونیشیا کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

کراچی(آن لائن)گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں جمہوریہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنچورو ہادینگراتھ کو انڈس یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور گولڈ میڈل دیا گیا۔۔

 تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے ۔خالد امین، انڈس یونیورسٹی کے چانسلر، نے اپنے خطاب میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات ، ثقافتی تبادلے اور دوطرفہ معیشت میں انڈونیشین قونصل جنرل ڈاکٹر جون کنچورو کے کلیدی کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، تعلیم ثقافتی تبادلے میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں