آئی سی سی بی ایس میں ریٹائرڈ پروفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل ، فریقین کو نوٹس

آئی سی سی بی ایس میں ریٹائرڈ پروفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل ، فریقین کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جامعہ کراچی کے سائنسی تحقیقی ادارے آئی سی سی بی ایس میں ریٹائرڈ پروفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کے دعوی ٰپر معطل کرتے ہوئے۔۔

 فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ جسٹس محمود اے خان پر مشتمل سنگل بینچ نے پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کی تقرری کیخلاف پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کے دعویٰ کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فرزانہ شاہین کے وکیل علی لاکھانی  نے موقف اختیار کیا کہ 65 سالہ ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کی بطور ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس تعیناتی غیر قانونی ہے ۔وہ اس عہدے کیلئے کوالیفائی نہیں کرتے ، وہ 2019 میں ریٹائرڈ ہونے کے بعد 4 سال کی ایکسٹینشن لے چکے ہیں، دوران ملازمت وہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں بھی ملوث رہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ  ڈاکٹر اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے اور فرزانہ شاہین کی ڈائریکٹر شپ سے غیر قانونی معزولی کو ختم کرکے عہدے پر بحال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں