بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہ 100فیصد بڑھانے کا مطالبہ

بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہ 100فیصد بڑھانے کا مطالبہ

کراچی (آن لائن)صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے کہا ہے بجٹ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔

مسلسل بڑھتی مہنگائی سے اساتذہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلا تعطل ماہانہ بنیاد پر بڑھتی مہنگائی کی شرح نے سب سے زیادہ سرکاری اساتذہ کو متاثر کیا ہے ۔ مہنگائی کے ہوشر با اضافے کے باوجود اساتذہ کرام کو ریلیف نہ ملنا اساتذہ اور تعلیم دشمنی سمجھی جائے گی۔ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام تمام مشکلات کے باوجود اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ لہٰذا حکومت کو بھی چائیے کہ اساتذہ کرام کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔ نیز بجٹ 2024 میں اساتذہ کرام کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں