صوبائی خودمختاری بانی پاکستان کی سوچ تھی ،جعفراحمد

صوبائی خودمختاری بانی پاکستان کی سوچ تھی ،جعفراحمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شعبہ مطالعہ پاکستان وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کے زیر اہتمام ایک روزہ لیکچربعنوان’’ملک کی موجودہ صورت حال اور وفاق کا کردار‘‘ کے حوالے سے منعقد ہوا۔

 مہمان مقرر معروف سماجی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد انسٹیٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ کے ڈائریکٹر اور سہیل یونیورسٹی کراچی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے خطاب کیا۔اس موقع پر طلبہ اور طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض محمد عدیل نے سر انجام دیے ۔شعبہ مطالعہ پاکستان کی انچارج ڈاکٹر کہکشاں ناز نے معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر سید جعفر احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی کل آبادی کا چالیس فیصد وفاقی حکومتوں سے منسلک ہے ۔۔ قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان میں بھی وفاقی طرز حکومت ہے البتہ عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہوسکا۔ صوبائی خودمختاری بانی پاکستان کی سوچ تھی معلوم نہیں ایک خاص طبقے کو صوبائی خودمختاری سے خوف درپیش ہے ۔ اسی خوف کی وجہ سے مشرقی پاکستان ٹوٹ کر بنگلادیش بن گیا۔ 1973کا آئین پاکستان کی سلامتی کا ضامن سمجھا جاتا ہے ،لیکن مسلسل اس آئین میں بھی مختلف طرح کی ترامیم کی جاتی رہیں ۔اس وقت پورے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے ۔اس موقع پر طلبہ اور طالبات نے ڈاکٹر سیدجعفر احمد سے سوالات بھی کیے ۔تقریب کے اختتام پر زینب شریف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر کہکشاں ناز نے مہمان مقرر کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں