کے ڈی اے میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ

کے ڈی اے میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) میں 22 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ کے ڈی اے کے 2 افسران نے  سوئی سدرن کو کے ڈی اے کی 8.2 کلومیٹر زمین کی کھدائی کی اجازت دی۔ جس سے 22 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا، انچارج روڈ کٹنگ، ایکس ای این کورنگی اور انچارج ملیر بند غیر قانونی کام میں ملوث پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں