ڈاکٹر اقبال چودھری خود ہی دستبردار ہو جائیں،مظاہرین کا مطالبہ

ڈاکٹر اقبال چودھری خود ہی دستبردار ہو جائیں،مظاہرین کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں 65 سالہ ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کی بطور ڈائریکٹر غیر قانونی تعیناتی کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں جاری احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔

مقررین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کا بہتر مفاد اس بات میں ہے کہ ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری خود ہی ڈائریکٹر شپ سے دستبردار ہو جائیں، اقبال چودھری کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف اساتذہ اور اسٹاف کا احتجاج ان کی معزولی تک جاری رہے گا۔ آئی سی سی بی ایس قانونی طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جوابدہ ہے ، گزشتہ 20 سال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تقریباً 40 ارب روپے کی اس تحقیقی ادارے کو فنڈنگ کی ہے ، ڈاکٹر اقبال چودھری نے خود کی تعیناتی اس لیے کروائی ہے تاکہ اسپیشل آڈٹ میں بے نقاب ہونے والی مالی خورد برد کو درست کروایا جاسکے ۔ احتجاج میں انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر شاہ علی القدر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد تنولی، رکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر فیضان نقوی، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیصل ہاشمی، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما رئیس الحسن ،سفیر محمد سمیت جامعہ کراچی کی تمام ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر گروپس کے نمائندگان نے خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں