کٹے ہونٹ اور تالو کے لیے مفت سرجیکل کیمپ

 کٹے ہونٹ اور تالو کے  لیے مفت سرجیکل کیمپ

ؤنواب شاہ(نمائندہ دنیا)مسکراہٹ فاؤنڈیشن پاکستان نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور محکمہ صحت حکومت سندھ کے تعاون سے نوابشاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مفت سرجیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے ۔

کیمپ کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف گناترا کرینگے۔ نواب شاہ میں 16 مئی (او پی ڈی کیمپ) بمقام سول اسپتال، قاضی احمدمیں 17 مئی 2024 (او پی ڈی کیمپ)، سکرنڈمیں دو روزہ 17 اور 18 مئی 2024 (سرجری کیمپ) بمقام سول اسپتال، سیہون میں 18 مئی (او پی ڈی کیمپ) لگایا جائے گا۔ کٹے ہونٹ اور تالو میں مبتلا بچوں کے والدین اپنے بچوں کے معائنے اور سرجری کیلئے ان کیمپوں سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں