پڈعیدن :قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید

پڈعیدن :قتل کا جرم ثابت  ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان سکندر گل اور شیر خاصخیلی کو عمر قید کی سزا سنادی۔

 تین ملزمان غلام شبیر ، امیر علی اور منظور کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دئیے گئے ۔ پولیس نے مجرموں کو جیل منتقل کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ دو سال قبل لاکھاروڈ تھانے کی حدود میں ملزمان نے معمولی تنازع پر فائرنگ کر کے نظر محمد خاصخیلی کو قتل کردیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں