سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق

سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری آ گرہ تاج کالونی دہلی پارک کے قریب گھر میں سیڑھیوں سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ محمد ایوب ولد عمر بابا کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص گھر کی پہلی منزل سے سیڑھیوں کی مدد سے نیچے اتر رہا تھا کہ اچانک پاؤں سلپ ہونے سے سر کے بل نیچے گرا اور سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں