ایرانی صدر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوشاں تھے ،الطاف شکور

ایرانی صدر امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوشاں تھے ،الطاف شکور

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورنے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی طیارہ حادثہ میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کوشاں تھے ۔ ان کا حالیہ دورہ سعودی عرب اس سلسلے کی کڑی تھا۔ ایران نے ہمیشہ دکھ سکھ میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد پر قوم نے ان کا دل سے استقبال کیا تھا۔ وہ صرف ایران نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک مقبول رہنما تھے ۔ ان کے انتقال نے امت مسلمہ کو ایک مضبوط و مدبر قائد اور ایک مخلص و توانا آواز سے محروم کر دیا ہے ۔ انہوں نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو جارحانہ اقدام کا بھر پور جواب دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں