ماجومیں 24،25 مئی کو بین الاقوامی کانفرنس ہوگی

ماجومیں 24،25 مئی کو بین الاقوامی کانفرنس ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمدعلی جناح یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے بزنس مینجمنٹ24اور 25 مئی کوہوگی۔ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن اور کانفرنس چیئر ڈاکٹر حنا فاطمہ نے کہا ۔۔

کہ ماجو کے آڈیٹوریم میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کودرپیش معاشی چیلنجزاوران سے نکلنے پربحث کی جائے گی۔ہمارا مقصدملک کے مسائل کی نشاندہی ہی نہیں بلکہ ان کا حل بھی پیش کرنا ہے ۔ بین الاقوامی کانفرنس کے لئے میزان بینک،این بی پی ،سوزوکی اورحافظ ٹینری سمیت معروف تجارتی اورصنعتی اداروں نے تعاون کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں