ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت سانحہ عظیم،راؤ عبدالرحمن

ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت سانحہ عظیم،راؤ عبدالرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جے یو پی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤ عبدالرحمن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے کو سانحہ عظیم قرار دیتے ہوئے کہاہے۔۔

 کہ ابراہیم رئیسی کی ہلاکت سے عالم اسلام پر غم کی کیفیت طاری ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پچھلے ماہ پاکستان کا دورہ کرکے پاک ایران دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا تھا جو عالم اسلام کے اتحاد کی جانب اہم قدم تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں