آٹا گوندھنے کی مشین میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

آٹا گوندھنے کی مشین میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (این این آئی)سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائر پورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے قبضے سے لگ بھگ ڈھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔۔

حکام کے مطابق دبئی جانے کے لیے کراچی ائرپورٹ پر پہنچے ایک مسافر محمد احسن کے سامان میں شامل آٹا گوندھنے والی مشین کو اے ایس ایف کے عملے نے مشکوک قرار دیا۔ عملے نے مشین کی مہارت سے تلاشی کے بعد مشین میں خفیہ طور پر چھپائی گئی 2.28 کلوگرام آئس ہیروئن اور 420 گرام بران ہیروئن برآمد کرلی اور منشیات کی کراچی سے دبئی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں