امن و امان :فیڈریشن کی سندھ پولیس کو تعاون کی یقین دہانی

امن و امان :فیڈریشن کی سندھ پولیس کو تعاون کی یقین دہانی

کراچی (بزنس ڈیسک)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایپکس باڈی کے پلیٹ فارم سے امن و امان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا اور کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد ایک محفوظ، متحرک اور خوشحال سندھ ہے ۔۔

اور کاروباری برادری ہی امن و امان کے سلسلے میں سب سے بڑی اور حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے ۔ اس لیے یہ کا روباری برادری کے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کی مکمل سپورٹ کی جائے ۔واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے فیڈریشن کے سینئر ممبران اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کے دفتر میں ان سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔ ملا قات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے وفد کو جنوری 2024 سے 15 مئی 2024 تک کی سندھ پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔آئی جی نے بتایا کہ اس عرصے میں صوبے میں 1480 پولیس مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں 146 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور 7696 گرفتار ہوئے ۔ ثاقب فیاض مگوں نے اس حقیقت کو بھی سراہا کہ مئی کے وسط تک یومیہ کی بنیاد پر جرائم کی رپورٹس کم ہو کر 160 رہ گئی ہیں جبکہ جنوری 2024 میں یہ تعداد 242 تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں