مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہونا چاہے سلیم عطاری

مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہونا چاہے سلیم عطاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنماسلیم عطاری نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں روزبروزبڑھتی جارہی ہیں۔۔

مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت وقت کی ترجیحات میں ہونا چاہے ، صرف اعلانات کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کیاجاناچاہیے ، اقتدارمیں آنے سے پہلے عوام کوریلیف فراہم کرنے اور مشکلات دورکرنے کے جووعدے کئے تھے اُنہیں پوراکیاجائے ۔سلیم عطاری نے حکومت اوراپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ اِن حالات میں حکمرانوں کی توجہ مسائل حل کرنے کی جانب ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں