ایچ بی ایف سی میں ایم ڈی کی تعیناتی پروزارت قانون و دیگر کو نوٹس

 ایچ بی ایف سی میں ایم ڈی کی تعیناتی پروزارت قانون و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایچ بی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو میاں عبد الرشید کی ایچ بی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران احد کی تعیناتی کیے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ مدت پوری ہونے کے بعد بورڈ نے مزید تین سال کی ایکسٹینشن دی۔ قانون کے مطابق ایکسٹینشن کا اختیار ایچ بی ایف سی بورڈ کے پاس نہیں۔ عدالت نے وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں