عالمی عدالت انصاف کا پرچم بلند کرے ،شاداب رضا

عالمی عدالت انصاف کا پرچم بلند کرے ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت اور پراسیکیوٹر ڈرامے بازی نہ کریں ،نیتن یاہو عالمی دہشتگرد 40ہزار فلسطینیوں کا قاتل اور جنگی جرائم کا خطرناک ترین مجرم ہے ۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور نہتے فلسطینی بچوں وخواتین کے قتل میں نیتن یاہو کو گرفتار کرنے سے کیوں قاصر ہے ،عالمی عدالت کے فیصلے اور ڈوریاں کہیں اور سے ہل رہی ہیں ،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا قتل اور ان پر مظالم خوراک ،پانی بند اور اسپتالوں کو تباہ کردیا گیا ،اسرائیلی وزیر اعظم دنیا کا سب سے بڑا انسانیت کا دشمن اور عالمی دہشتگردہے ،فلسطینی عوام کا خون انصاف کیلئے پکار رہا ہے عالمی عدالت انصاف کا پرچم بلند کرے ،فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے سبب روزانہ بے گناہ لوگ شہید ہورہے ہیں ،اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ بند نہیں کیا توبیت المقدس کی حفاظتاور فلسطینیوں کی زندگی کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے ،فلسطینی عوام کیلئے آواز بلند اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ جاری رہے گا۔شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی ،عالمی عدالت اور عالمی برادری بتائے فلسطینی عوام کے قتل عام پر کیوں خاموش ہے ،نائن الیون کی آڑ میں عراق ،افغانستان دیگر ممالک کو تباہ کرنے والے بھی مسلم اُمہ کے قاتل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں