کے ای کی بدترین لوڈ شیڈنگ اہل کراچی پرظلم ،منعم ظفر

کے ای کی بدترین لوڈ شیڈنگ اہل کراچی پرظلم ،منعم ظفر

کراچی (آن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بدترین لوڈشیڈنگ کو اہل کراچی پر ظلم قراردیا۔

 اور حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک کو متنبہ کیا کہ اس بدترین صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ان کو عوام کے بھرپور احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری بھی حکومت،نیپرا اور کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔اپنے بیان میں منعم ظفر خان نے ایم کیوا یم کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف بیان اور نیپرا سے اس کے لائسنس کی منسوخی کے مطالبے کو بھی انتہائی مضحکہ خیز قراردیا اور کہاکہ ایم کیوا یم 18سال سے کے الیکٹرک کی سرپرستی کرنے والوں میں شامل رہی ہے ۔ایم کیوا یم نے پہلے کے ای ایس سی کی نجکاری میں جنرل مشرف کا ساتھ دیا اور پھر جب پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کو فروخت کیا تب بھی ایم کیو ایم حکومت کا حصہ تھی اور یہ آج بھی حکومت کا حصہ ہیں۔گزشتہ سال جب کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20سال کی توسیع کی گئی تب بھی اس کمپنی کو کراچی کے عوام پر مسلط کرنے کے جرم میں برابر کی شریک رہی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نیپرا کی جانب سے 13اپریل کی سماعت میں کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کیا گیا، نیپرا کے ذمے ہے کہ وہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں