وائرل ویڈیو پرایکشن پولیس اہلکار معطل

وائرل ویڈیو پرایکشن پولیس اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی سعودآباد تھانے کے پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو پر ایکشن،ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو نے پولیس اہلکار کو معطل کردیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔

 کہ پولیس اہلکار بنا رقم دیئے ٹشو پیپر باکس دکاندار سے لے جارہا تھا۔جس پر دکاندار نے پیسوں کا تقاضہ بھی کیا.تقاضے کے باوجود بھی پولیس اہلکار نے رقم نہیں دی،پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایس پی شاہ فیصل عبدالغفور لاکھو نے پولیس کانسٹیبل قیصر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں