گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں ،860سے زائد کنکشنز منقطع

  گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں ،860سے زائد کنکشنز منقطع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نیازی گوٹھ میں ایس ایس جی سی کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کی تھیفٹ کنٹرول ٹیم نے 800 رہائشیوں کو غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرتے ہوئے پایا ۔۔

جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشنز ختم کر دیے گئے ۔ناظم آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں تھیفٹ کنٹرول ٹیموں کی جانب سے براہ راست چوری کا سراغ لگانے کے بعد 60 کے قریب غیر قانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا ۔سیکیورٹی سروسز اور کاؤنٹر گیس تھیفٹ آپریشنز کی ٹیم نے سوئی سدرن پولیس اور ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقوں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ملیر میں مشترکہ چھاپے مارے ۔ چھاپوں میں بجلی کی پیداوار کے مقصد کے لیے ہیوی جنریٹرز کے ذریعے دودھ کی دکانوں اور چھوٹی گارمنٹس فیکٹریوں سمیت کمرشل یونٹس میں براہ راست گیس استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ ایس او پی کے مطابق چوری کی گئی رقم کی وصولی کیلئے دعوے دائر کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں