کراچی کو رنگ روڈ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،وزیراعلیٰ

کراچی کو رنگ روڈ دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف شیخ کی قیادت میں ایک وفد کے ساتھ اپنی ملاقات میں مال بردار ٹریفک کو سہولت فراہم کرنے اور رنگ روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا۔

 مراد شاہ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے وفد کے ساتھ ملاقات کا مقصد صنعتکاروں سے بات چیت کرنا، انکی شکایات سننا اور نئے اقتصادی زونز اور بنیادی انفرااسٹرکچر کی سہولیات تیار کرکے صنعتی ترقی کیلئے انکی تجاویز حاصل کرنا ہے ۔ اور مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے مقامی جیٹی پر انحصار کم کرنے کیلئے ایک متبادل پل کی تعمیر کی تجویز دی ہے جسے مقامی طور پر نیٹی جیٹی کہا جاتا ہے ۔ ہم ایک گروپ تشکیل دینے جا رہے ہیں جو صنعت کاروں کو کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ساتھ لے کر جائے گا اور سنجیدہ صنعت کاروں کو تحفظ فراہم کر کے ان کے صنعتی یونٹس کے قیام میں سہولت فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انکی حکومت کراچی پورٹ سے ملیر ایکسپریس وے کورنگی تک شاہراہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ بندرگاہ سے موٹر وے تک مال بردار ٹریفک کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس کے کھلنے کے بعد پورٹ سے کورنگی تک ایک مزید ایکسپریس وے تعمیر کیا جائے گا تاکہ پورے حصے کو رنگ روڈ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں