بیوی پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

بیوی پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل نے بیوی پر تشدد کرکے نازیبا ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم طاہر عباس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ، مدعیہ نے سنگین الزام عائد کیے ہیں۔

 ملزم سے ویڈیو کی ریکوری بھی کرانی ہے ، لہٰذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ ملزم کی بیوی بھی عدالت پہنچ گئی،اس نے بیان دیا کے ملزم میرے ساتھ بھی غیر فطری عمل کرتا تھا۔ ملزم خفیہ تنظیم کارکن ہے ۔ ملزم نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میری بیوی کی اپنی حرکات مشکوک ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ اگر تشدد کیا کیا ہے مدعیہ اور اسکی بیٹی کا میڈیکل کروایا جائے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو نہیں بتایا کے ویڈیوز ملی ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں