سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم

سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت پر ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردیا ہے ۔

 اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل مغل کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک وارڈ میں تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک وارڈ کے قیام سے لیاری کے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات مل سکیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں