محکمہ اسکول ایجوکیشن امتحانی اصلاحات کی منصوبہ بندی کرے گا

محکمہ اسکول ایجوکیشن امتحانی اصلاحات کی منصوبہ بندی کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری تعلیم سندھ زاہد علی عباسی نے اعلان کیا کہ سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریچر ڈپارٹمنٹ رسمی اور غیر رسمی تعلیم کے لیے مڈل ٹیچ اسٹیم، انٹرنیٹ آف تھنگز اور امتحانی اصلاحات کی منصوبہ بندی شروع کرے گا۔

تخلیقی سوچ پر زور دینے کا نظام شروع کرتے ہوئے ایلیمنٹری اسکولوں میں جونیئر سائنس ٹیچرز پروگرام کو متعارف کرانا ہوگا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے محکمہ تعلیم اسکولوں کے لیے خصوصی سائنس اساتذہ کو بھرتی کرے گا۔ ہر اسکول میں تین اساتذہ ہوں گے جس میں ایک کمپیوٹر سائنس کے لیے اور دو جنرل سائنس کے مضامین کے لیے رکھے جائیں گے ۔ان خیالات کا ااظہار سیکریٹری تعلیم سندھ نے جمعے کے روز کراچی کے نجی ہوٹل کے ہال میں تھر ایڈیوکیشن الائنس، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ ، ریفارم سپورٹ یونٹ اوریونیسیف کے تعاون سے اسٹیم سمپوزیم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے ۔سیکریٹری تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نے ہمیشہ ایسے اقدامات کی حمایت کی ہے جو طلباء کو متاثر کرتے ہیں۔تعلیمی نظام میں بہت سے چیلنجوں اور کے باوجود بہتری کی طرف گامزن ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ خان نے کہا کہ سندھ یوتھ اسٹیم فیسٹیول نے سندھ کے طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے قیمتی مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ محکمہ تعلیم اور اس کے معاون شراکت داروں کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی، جس نے اسٹیم کی تعلیم میں نئی راہیں کھولیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں