عید پر آلائشوں کوٹھکانے لگانے کی تیاریاں مکمل،سعید غنی

عید پر آلائشوں کوٹھکانے لگانے کی تیاریاں مکمل،سعید غنی

کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحی پر آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عیدالاضحی کے 3 روز میں چٹکی بجاتے ہی صفائی نہیں ہوجاتی۔۔

شہر میں سیوریج برساتی نالوں میں ماضی میں تبدیل ہوا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے ، تاہم موجودہ حکومت نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور 45 بڑے نالوں میں سے 3 بڑے نالوں اور سیوریج کا علیحدہ سسٹم بنایا گیا ہے اور مزید پر کام جاری ہے ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروگرام(کے ڈبیلو ایس ایس آئی)کے تحت 1.6 ارب ڈالر سے پروگرام جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوسندھ اسمبلی میں ارکان کے توجہ نوٹس پر سوال کے دوران کیا۔ خاتون رکن فوزیہ حمید کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ رواں سال 6802 گاڑیاں اور 24366 ملازمین تینوں دن موجود ہوں گے ، اس کے علاوہ شہر میں 91 مختلف کلیکشن پوائنٹس اور 17 مقامات پر آلائشوں کو دفن کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی کوچے اور مکان کے باہر سے جانور کے ذبحہ ہوتے ہی آلائشیں اٹھانا اتنا آسان نہیں ہے ، پھر بھی ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہم زیادہ سے آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لیے اقدامات کریں۔ ہر محلہ میں کمیونٹی کی بنیاد پر ایک ہی جگہ پر اسپاٹ بنا کر قربانی کی جائے تو مزید آسانیاں ہوسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں