کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ، مرتضی وہاب

کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ، مرتضی وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی تاریخ و تہذیب کے اعتبار سے اہم شہر ہے ، حکومت نے ان عمارات کو قومی ورثہ قرار دے رکھا ہے ۔۔

کراچی میں برٹش دور میں فریئر ہال، کے ایم سی بلڈنگ، میری ویدر ٹاور سمیت تاریخی عمارات تعمیر کی گئیں، کراچی میں مسلم، کرسچن، ہندو، پارسی اور سکھوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ، کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کواسپین کے سفیر جوزانتونیو کے ہمراہ فریئر ہال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضا عباس رضوی، سینئر ڈائریکٹر اطلاعات و طباعت و میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ میئر کراچی نے اسپین کے سفیر کو صادقین آرٹ گیلری اور فریئر ہال سے متعلق تاریخی معلومات سے آگاہ کیا۔ہسپانوی سفیر نے کراچی کی تاریخی عمارات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فریئر ہال کی چھت سے کراچی کی تاریخی عمارات دیکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں