اے پی سی کیلئے جماعت اسلامی کی تیاریاں جاری

اے پی سی کیلئے جماعت  اسلامی کی تیاریاں جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 29مئی کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں بدامنی وڈاکو راج کیخلاف ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں ۔۔۔

مختلف سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت کیلئے دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء ودینی اسکالر علامہ قاضی احمد نورانی کو کل جماعتی کانفرنس کی دعوت دی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک وملت کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی امیر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علیم عادل شیخ،شیعہ علمائء کونسل کے ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت المسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں