ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ دم توڑ چکا،خرم شیر زماں

ایک زرداری سب پر بھاری  کا نعرہ دم توڑ چکا،خرم شیر زماں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کور کمیٹی کے رکن خرم شیر زمان نے وزیر بلدیات سعید غنی کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ دم توڑ چکا ہے ۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالی نہیں جاتی تو پھر عوام کی جان چھوڑیں اور گھر جائیں۔ مزید کہا کہ اداروں کو بس میں نہیں لاسکتے تو پھر اقتدار میں بیٹھ کر اداروں کو لگام نہ ڈال کر آپ اپنی نااہلی ثبوت دے چکے ہیں۔نااہلی کا عالم تو یہ ہے کہ آپ حکومت میں بیٹھ کر بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکے ۔ آپکو کے الیکٹرک کی پالیسی سمجھ نہیں آتی تو حکومت کیا خاک چلائیں گے ؟ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں