بچو عبدالقار دیوان کی مصطفی کما ل سے ملاقات

بچو عبدالقار دیوان کی  مصطفی کما ل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم الائنس (دیوان) کے سربراہ بچو عبدالقادر دیوان کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین اور ہمایوں عثمان شریک تھے ۔ پاکستان مسلم الائنس (دیوان) کے وفد نے مصطفیٰ کمال کو پاکستانی بنگالی برادری کے ساتھ روا رکھا جانے والے امتیازی سلوک سے آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ پاکستانی بنگالی برادری کیلئے شناختی کارڈ کا حصول تقریباً ناممکن ہوگیا ہے اور اپنے ہی ملک کے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کس درجہ ہتک آمیز رویے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ نادرا اہلکاروں سلوک پر پوری پاکستانی بنگالی برادری دلبرداشتہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں