میرپور خاص:91گھوسٹ اساتذہ میں سے 37کمیٹی کیسامنے پیش

میرپور خاص:91گھوسٹ اساتذہ میں سے 37کمیٹی کیسامنے پیش

میرپور خاص(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری 91 گھوسٹ اساتذہ کی فہرست میں 37 اساتذہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔۔۔

ایک خاتون ٹیچر کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر نوکری سے فارغ کردیاگیا جبکہ 54گھوسٹ اساتذہ ڈائریکٹر کے شوکاز نوٹس کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز شورو کے مطابق پیش نہ ہونے والے گھوسٹ اساتذہ کو دوباہ ایک ہفتے میں طلب کرنے کیلئے اشتہار دیا جائے گا اور اگر وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے تو نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ تعلیم نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 91 گھوسٹ اساتذہ کی فہرست جاری کی اور انہیں ذاتی طور پر کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کروانے کیلئے کہا ،جس کے بعد 37 اساتذہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شوکاز کے جوابات جمع کرائے ،جواب جمع کروانے والوں میں آصمہ، بینظیر، فہیم احمد، فہمیدہ شاہ، غلام مصطفیٰ، عرفان، محمد عمران، محمد صادق، محمد شاہد، ناصر علی، نصر اللہ، پریا گل، رضوان احمد شھمیر خان، ثمن، زبیدہ، ذوالفقار علی، مہک اور دیگر شامل ہیں جبکہ حاضر ہونے والے 17 اساتذہ کی تنخواہیں کاٹنے ، ایک سال کی نوکری ضبط اور دیگر مراعات کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 20 اساتذہ کو ان کی بائیو میٹرک دوسرے اسکولوں میں ہونے کی وجہ سے رعایت دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیر شورو نے بتایا کہ لیڈی ٹیچر مہک کو مسلسل غیر حاضری کے باعث برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ گھوسٹ 91 اساتذہ میں سے 54 اساتذہ شوکاز جاری ہونے کے باوجود کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں